ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / موسم ِ گرما میں کونکن ریلوے لائن پر چنئی سنٹرل سے مڈگاؤں کے لئے خصوصی ٹرین

موسم ِ گرما میں کونکن ریلوے لائن پر چنئی سنٹرل سے مڈگاؤں کے لئے خصوصی ٹرین

Sun, 02 Apr 2017 19:20:43    S.O. News Service

کاروار2/اپریل(ایس اؤنیوز)کونکن ریلوے لائن پر موسم گرما کی مناسبت سے چنئی سنٹرل سے  مڈگاؤں۔اور مڈگائوں سے چنئی سنٹرل کے لئے  ہفتہ واری خصوصی ٹرین خدمات 4اپریل سے 6جون تک چلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اس مدت کے دوران ٹرین نمبر 06055ہر منگل کی شام 30-05بجے چنئی سنٹرل سے نکلے گی اور دوسرے دن شام کو 4بجے مڈگاؤں پہنچے گی ۔ اسی طرح 06056نمبر والی ٹرین ہر بدھ کی شام 15-05کو مڈگاؤں سے نکل کر دوسرے دن سہ پہر 35-03چنئی سنٹرل پہنچے گی ۔ کونکن لائن پر چلنے والی اس خصوصی ٹرین کو کاروار، انکولہ ، بھٹکل ، مرڈیشور موکامبیکا روڈ بیندور، کنداپور ، اُڈپی میں اسٹاپ دئے گئے ہیں ۔ ریل کی 18بوگیاں ہونگی ، ایک اے سی تھری ٹائر ، 9سلیپر، 6جنرل ، 2ایس ایل آر کوچ ہوں گے۔


Share: